والدین سے نا راض دوشیزہ کی راول ڈیم میں چھلانگ لگا کر خود کشی

January 15, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد کی رہائشی دوشیزہ نے جمعہ کو راول ڈیم میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ۔ (ب) بی بی سکنہ پنجگراں اسلام آباد اپنے والدین سے نا راض ہو کر 20 روز سے اپنی ایک دوست شامینہ کے گھر واقع صادق آباد راولپنڈی میں رہ رہی تھی کہ شام کے وقت وہ دوست کے گھر سے نکلی اور راول ڈیم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ سیکرٹریٹ پولیس نے مو قع پر پہنچ کر متوفیہ کی نعش ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ۔ پولیس خودکشی کی وجوہات معلوم کرنے میں مصروف ہے۔