بہاولپور: ٹریلر کی رکشے کو ٹکر، 4 بچے جاں بحق، 13 زخمی

January 15, 2022

فوٹو: فائل

بہاولپور میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث ٹریلر کی رکشے کو ٹکر سے رکشے میں سوار اسکول کے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 12 بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثہ قومی شاہراہ پر اڈا مسافر خانہ کے قریب دھند کے باعث پیش آیا، جہاں ٹریلر اور رکشے میں ٹکر سے رکشے میں سوار چار بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں رکشہ ڈرائیور اور 12 بچے اور بچیاں شامل ہیں۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچے اور بچیوں کی عمریں 7 سے 11 سال کے درمیان ہیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔