نوواک جوکووچ کے ویزا منسوخی پر سربین صدر آسٹریلوی حکام پر برہم

January 16, 2022

فوٹو: فائل

آسٹریلیا کی وفاقی عدالت میں سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ویزا اپیل مسترد ہونے پر سربیا کے صدر برہم ہوگئے، صدر الیگزینڈر ووچچ کا کہنا تھا کہ دس روز تک جوکووچ کے ساتھ برا رویہ اپنا کر آسٹریلیا نے جوکووچ کی تذلیل کی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایسا کر کے آسٹریلیا نے خود اپنی تذلیل کی ہے، جوکووچ سر اٹھا کر اپنے ملک واپس آسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے آج ویزہ منسوخ کیے جانے کے خلاف جوکووچ کی اپیل مسترد کی ہے۔

جوکووچ کورونا ویکسین لگوائے بغیر آسٹریلیا پہنچے تھے جس پر آسٹریلوی حکام نے دو بار ان کا ویزہ منسوخ کیا۔

خیال رہے کہ اپیل مسترد ہونے پر جوکووچ کو اب آسٹریلیا سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔