• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا امریکا پر فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایران نے امریکا پر فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا۔ ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی رویے کو سیاسی قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کے ساتھ انتہائی نامناسب سلوک کیا گیا، ٹیم کے کئی کوچز اور فٹبال فیڈریشن حکام کو امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

مزید پڑھیں: ایرانی ٹیم کی بدقسمتی، کوئی میچ ہارے بغیر ورلڈ کپ سے باہر 

ان کا کہنا تھا کہ ویزوں کے اجرا میں رکاوٹیں ابتدا ہی سے بڑا مسئلہ رہیں، ایرانی قومی ٹیم کو میچ وینیو سے الگ مقام پر ٹھہرانا بھی مسئلہ بنا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی ٹیم کے ساتھ میزبانی کے تقاضوں کے برعکس سلوک کیا گیا۔

انہوں نے امریکی وزیرِ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ایران کی شکست پر بیان کی مذمت کی اور کہا کہ ایران کی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر خوشی منانے کا بیان نامناسب ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
کھیلوں کی خبریں سے مزید