جنوبی کوریا کی سمندری امور کی وزارت نے تصدیق کی ہے کہ مال بردار جہاز نامو کو آبنائے ہرمز میں حملے کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے۔
جنوبی کوریا کے مطابق نامو اب مرمت مکمل ہونے کے بعد جولائی کے آخر میں آبنائے ہرمز سے روانہ ہوگا، جہاز دبئی کی ایک بندرگاہ پر مرمت کے عمل سے گزر رہا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق یہ جہاز 28 فروری سے خلیجی علاقے میں پھنسا ہوا ہے جب امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگی کارروائیاں شروع کی تھیں۔
جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے کا ذمہ دار کون تھا یا حملہ جان بوجھ کر کیا گیا۔
دوسری جانب ایران نے جہاز کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جہاز میں 32 افراد پر مشتمل عملہ موجود ہے، آبنائے ہرمز میں اس وقت جنوبی کوریا کے 2 جہاز موجود ہیں جبکہ اب تک 24 جہاز وہاں سے نکل چکے ہیں۔