ٹیکساس میں یہودی عبادت گاہ میں 4 افراد کو یرغمال بنانے والے شخص کی شناخت ہوگئی

January 16, 2022


امریکا کی ریاست ٹیکساس میں یہودی عبادت گاہ میں داخل ہو کر راہب سمیت مبینہ طور پر چار افراد کو یرغمال بنالینے والے شخص کی شناخت ہوگئی ہے۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ٹیکساس میں یہودی عبادت گاہ میں 4 افراد کو یرغمال بنانے والا برطانوی شہری تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سالہ برطانوی شہری کا تعلق لنکاشائر کے علاقہ بلیک برن سے ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی اور امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کولی ولی کی بیتِ اسرائیل نامی یہودی عبادت گاہ (سائناگوگ) میں یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ تمام یرغمالی زندہ اور محفوظ ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ حکام عمارت میں داخل ہوئے تو انہوں نے دیگر 3 یرغمالیوں کو بچا لیا جبکہ یرغمال بنانے والا شخص مارا گیا۔