بھائی کی فائرنگ سے بھائی اور بھابھی جاں بحق

January 17, 2022

جنوبی وزیرستان میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا جبکہ بھتیجا زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 7 سال قبل بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ بچی کے ورثاء نے ملزم کو 7 سال قبل گاؤں چھوڑنے کی شرط پر معاف کر دیا تھا، ملزم عرفان 7 سال قبل بیرونِ ملک چلا گیا تھا، جو کچھ روز قبل ہی گاؤں واپس آیا تھا۔