احتجاج کے دوران شہری سے نارواسلوک پر کانسٹیبل معطل ، چارج شیٹ جاری

January 17, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹیکسلاکےعلاقہ جمیل آباد میں احتجاج کے دوران شہری سے نارواسلوک کرنیوالے کانسٹیبل کومعطل کردیاگیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق جمیل آبادمیں مقتولہ کے ورثاء کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کے ناروا سلوک پر سی پی او ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئےکانسٹیبل ذیشان کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی ، سی پی او نے ایس پی پوٹھوہار کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ایس پی پوٹھوہار نے کہاہے کہکسی شہری کے ساتھ ناروا سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ صدرواہ پولیس اغوا و قتل کے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے،مقتولہ کی نعش کی قبر کشائی اور ورثا کو حوالگی کا قانونی پراسس بھی جاری ہے،افسوسناک واقعہ کے ذمہ داران کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔