سجل علی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر ٹرینڈ بن گئیں

January 17, 2022

سجل علی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر ٹرینڈ بن گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی جوکہ آج 28 برس کی ہوگئی ہیں۔

سجل علی اپنی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

اداکارہ کو اُن کے مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبادکبادیں موصول ہورہی ہیں۔

سجل علی کے مداحوں نے ٹوئٹر پر اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے خوبصورت برتھڈے کارڈز اور محبت بھرے پیغامات کےڈھیر لگا دیے ہیں۔

یہاں ایک نظر سجل علی کو مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات پر ڈال لیتے ہیں۔