سلینا گومز 94 ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی کریں گی؟

January 17, 2022

سلینا گومز، فوٹو فائل

94 ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز کی 3 سال کے بعد میزبان کے ساتھ واپسی ہونے والی ہے۔

اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ امریکی گلوکارہ سلینا گومز 2022 میں منعقد ہونے والے94 ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی کریں گی۔

اس سے قبل رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اکیڈمی ایوارڈز کے پروڈیوسرزکی ایونٹ کی میزبانی کے لیے امریکی کامیڈین پیٹ ڈیوڈسن کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔

تاہم، ایک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ کامیڈین پیٹ ڈیوڈسن کے ساتھ ہونے والی غیر رسمی بات چیت کو کوئی حتمی شکل نہیں مل سکی۔

دریں اثنا، اب یہ توقع کی جارہی ہے کہ سلینا گومز اور انڈسٹری سے اُن کے ساتھی اداکار مارٹن شارٹ اور اسٹیو مارٹن اس میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔

خیال رہے کہ94 ویں سالانہ آسکر اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد رواں سال 27 مارچ کوہوگا۔