سوات: دستی بم دھماکے میں 2 بچے جاں بحق، ایک زخمی، پولیس

January 17, 2022


خیبر پختون خوا کے ضلع سوات کی تحصیل میں ہینڈ گرنیڈ دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیل کبل کے علاقے اشاربنڑ میں ہینڈ گرنیڈ دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچوں کو ہینڈ گرنیڈ کھیتوں سے ملا، گھر آکر آگ میں ڈالنے پر دھماکا ہوا۔