امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی کورونا وائرس میں مبتلا

January 17, 2022

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین مارک ملی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

جنرل مارک ملی کے ترجمان کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی میں کورونا کی علامات ہلکی نوعیت کی ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مارک ملی الگ تھلگ رہ کر اپنی تمام ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔