تاجر سٹی اتحاد کے وفد کی عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے سیکٹر کمانڈر سے ملاقات

January 18, 2022

کراچی(پ ر )آل تاجر سٹی اتحاد کے صدر حماد پونا والا کی سربراہی میں وفد نے بریگیڈیئر بلال سیکٹر کمانڈر عبداللہ شاہ غازی رینجرز سے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں تاجروں کو سیکورٹی کے حوالے سے درپیش مسائل اور کراچی میں موجودہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا۔سیکٹر کمانڈر نے وفد کو خوش آمدید کہا ۔ آل تاجر سٹی اتحاد کے صدر نے بتایا کے ملاقات کا مقصد تاجروں کےپاکستان رینجرز سے تعلقات کو بحال رکھناہے۔اس کے علاوہ تاجروں نے اپیل کی کہ ضلع کی مختلف مارکیٹوں میں ونگ کمانڈر اور سیکٹر کمانڈرز کیا سرپرائز وزٹ کیا جائے۔ جس پر سیکٹر کمانڈر نے تاجروں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفد میں حماد پونا والا سمیت عبد القادر نورانی،عارف جیوا،محمد علی قریشی،جاوید ارسلان خان،زاہد ملک ،محمد رضوان،محمد عاطف حنیف بلو اور دیگر شامل تھے۔