ٹیم کراچی کے روزگار پروگرام کے تحت سلائی ٹریننگ کی تکمیل پر تقریب

January 18, 2022

کراچی(جنگ نیوز)ممتاز سماجی تنظیم ٹیم کراچی کے زیرِ اہتمام 66خواتین و مرد وں کو سلائی کی 6ماہ کی ٹریننگ کی کامیاب تکمیل پر سرٹیفکیٹس اور سلائی مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ ٹیم کراچی 7 برسسے بلامعاوضہ سلائی ٹریننگ اور متعلقہ کورسز کرارہی ہے۔اب تک تقریباً566 خواتین و حضرات کورسز مکمل کرچکے ہیں اور انہیں ٹیم کراچی کی جانب سے روزگار کیلئے بھاری مالیت کی مشینیں، سرٹیفکیٹس اور نقد رقم بطور انعام دی جا چکی ہے۔با صلاحیت افراد کو معاشرے کا کارآمدفرد بنانے اور انہیں پاؤں پر کھڑا کرنے کے مشن پر گامزن ٹیم کراچی کی کاوشوں سے گزشتہ 7برسمیں درجنوں خاندان روزگار سے وابستہ ہوچکے ہیں۔