ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں بندھ رکھنے کے احکامات

January 18, 2022

پشاور(نیوز رپورٹر)چائلڈپروٹیکشن کورٹ پشاور نے بچے سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتارملزم وقار کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں بندھ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم وقا ر پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ داودزئی کی حدود میں ایک بچےسے دیگر ملزما ن کے ساتھ مل کرجنسی زیادتی کی، جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو 14دسمبر2021کو گرفتا رکرکے اسکے خلاف دفعہ 377کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم نے اپنی گرفتاری کے خلاف چائلڈپروٹیکشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کررکھی تھی، تاہم ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خار ج کرکے ملزم کوجیل میں بندھ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔