نیتن یاہو کی پلی بارگین کے نتیجہ میں حکومتی اتحاد کے خاتمے کا خدشہ

January 18, 2022

یروشلم (اے ایف پی)سابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی پلی بارگین کےنتیجہ میں آٹھ جماعتی حکومتی اتحاد کےخاتمے کاخدشہ ہے۔ یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی کے ماہر سیاسیات اور اسرائیل ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ تھنک ٹینک کے ماہرکے مطابق اگر نیتن یاہو کسی ایسے معاہدے پر دستخط کرتے ہیں جو انہیں سیاست سے ہٹا دیتا ہے، تواتحاد کے لیے برقراررہنا مشکل ہو جائے گا جب اس کے وجود کی بنیادی وجہ ہی ختم ہو جائے۔