پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں مستقبل کی تجارت کا آغاز

January 19, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان مستقبل کی تجارت کا آغاز ہو گیا ہے، ٹی سی ایس نے افغانستان کے راستے ادویہ کی ایک کھیپ بذیعہ سڑک تاشقند، ازبکستان پہنچائی، یہ ایک سنگ میل ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی لاجسٹک کمپنی ٹی سی ایس پرائیویٹ لمیٹڈ نے اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ یونین (آئی آر یو) کے زیرانتظام Transports Internationaux Routiers (TIR) پروٹوکول کی پیروی کرتے ہوئے حال ہی میں ادویہ کی ایک کھیپ بذیعہ سڑک تاشقند، ازبکستان پہنچائی۔TCS پہلی پاکستانی کمپنی ہے جس نے پاکستانی ٹرکوں اور ڈرائیوروں کے ساتھ بین الاقوامی آپریشنز مکمل کیا ہے۔ اس آپریشن کی تکمیل کے لیے الیکٹرانک کسٹمز یوزر انٹرفیس اور ”ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن“ کی بین الاقوامی ضمانت درکار ہوتی ہے۔ ٹی سی ایس کے کامیاب آپریشن کے بعد مزید پاکستانی کمپنیاں اس اہلیت کی حصول کے لیے کوشاں ہے۔ٹی سی ایس کی گاڑی افغانستان کے پہاڑوں میں کئی دنوں سے جاری شدید برف باری کے بعد 12 جنوری 2022 کو ازبکستان میں داخل ہوئی۔