شمالی کوریا کے میزائل تجربے نظر انداز نہیں کئے جاسکتے، جاپانی وزیر دفاع

January 19, 2022

ٹوکیو (عرفان صدیقی) جاپان کے وزیر دفاع کِشی نوبُواو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنی میزائل ٹیکنالوجی کو تیزی کے ساتھ بہتر بنا رہا ہے، اس کے میزائل تجربے نظر انداز نہیں کئے جاسکتے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں جاپانی وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں شمالی کوریا کی جانب سے چار بار میزائل تجربے کی شرح انتہائی بلند ہے، یہ بات واضح ہے کہ شمالی کوریا متعلقہ ٹیکنالوجی اور عملی صلاحیت تیزی کے ساتھ اور بتدریج بہتر بنا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کا داغا جانا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے اور جاپان اسکی بھرپور مذمت کرتا ہے۔