جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری

January 19, 2022

ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کو جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

چیئرمین کمیٹی فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ عائشہ ملک کے نام کی منظوری اتفاق رائے سے دی گئی، ہم سینیارٹی کے طریقہ کار کو ختم نہیں کررہے۔

فاروق نائیک نے کہا کہ ایک خاتون کی پہلی بار تقرری ہورہی ہے تو اس کی منظوری دی ہے، جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری ملکی مفاد میں دی۔