اسلامی ممالک ہماری حکومت تسلیم کریں، طالبان

January 20, 2022

افغانستان کے وزیراعظم مولوی محمد حسن اخوند نے مسلمان ملکوں سے طالبان حکومت تسلیم کرنے کی اپیل کردی۔

مولوی محمد حسن اخوند نے کابل کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مسلمان ملک دوسروں کا انتظار کرنے کی بجائے پہل کریں، طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے افغانستان کے جلد ترقی کرنے کی امید ہے۔

علاوہ ازیںطالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کے تمام اسکول مارچ کے آخر تک کھل جائیں گے۔ اسکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کی علیحدہ کلاسز ہوں گی۔