• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باب المندب کی بندش ختم کروانے کیلئے سعودی عرب نے اسرائیل سے انٹیلیجنس معاونت طلب کر لی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے باب المندب کی بندش ختم کروانے کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت طلب کی ہے۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد نے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ اسرائیل سے بھی یمن جنگ میں بالواسطہ مدد طلب کی ہے۔

سعودی عرب نے اسرائیل، دیگر خلیجی ممالک سے براہِ راست اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے بالواسطہ رابطے کر کے انٹیلی جنس اور دیگر معاونت طلب کی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق انصار اللّٰہ کے خلاف حملوں سے امریکا کے انکار نے سعودی عرب کو شدید مشکل میں ڈال دیا ہے۔

سعودی عرب متعدد محاذوں سے حملوں کی زد میں ہے اور سعودی عرب کے برآمدی راستے بند ہو رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید