ملکہ برطانیہ، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو نظر انداز کررہی ہیں؟

January 20, 2022

فوٹو، فائل

ملکہ الزبتھ دوئم نے پانچ ہفتوں سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے بات نہیں کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، ملکہ برطانیہ نےپانچ ہفتے قبل برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ، بورس جانسن کو اپنے شوہر کی تدفین سے قبل ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پارٹیوں کی اجازت دینے پر ذاتی طور پر معافی مانگنے کا موقع دیں گی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی ملکہ کے ساتھ ہفتہ وار ملاقاتیں ہوتی ہیں لیکن بورس جانسن کی پانچ ہفتوں سے ملکہ سے بات نہیں ہوئی۔

ایک ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال کے اس وقت میں ملکہ اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات کا نہ ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔