ایم این ایس یونیورسٹی اور نجی کمپنی کے درمیان زرعی تعاون کا معاہدہ

January 21, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایم ایس زرعی یونیورسٹی ملتان اورنجی کمپنی کے مابین مختلف زرعی شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے معاہدے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید جبکہ نجی کمپنی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو ندیم عباس نے دستخط کیے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کہا کہ پاکستان میں چارہ جات کے بیج کے حوالے سے کسان بہت سے مسائل کا شکار ہیں اور یہ مسائل ہمارے ملک کی دودھ اور گوشت کی ضروریات پوری کرنے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کسانوں کو بیج باہر سے برآمد کرنے کی بجائے خود چارہ جات کا بیج بنانے میں خود کفیل ہونا چاہیے ۔