• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھلی منڈی تا عیدگاہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹریفک حادثات میں اضافہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران دولت گیٹ، عید گاہ روڈ، افشار آباد روڈ، علی چوک ٹیکنیکل کالج روڈ النگ دولت گیٹ سر کلر روڈ زکریا مارکیٹ چوک دولت گیٹ کے نو منتخب صدر سید حامد رضا شاہ گیلانی، جنرل سیکرٹری عابد علی شیخ اور چیئرمین خواجہ رضوان صدیقی نے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے مچھلی منڈی تا عیدگاہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اسی طرح دولت گیٹ سے ملحقہ علاقے بھی مسائل در مسائل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے تاجر اور اہلیان علاقہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں لیکن مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ذمہ داران سنجیدگی سے نوٹس نہیں لے رہے ہیں اور تاجروں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران دولت گیٹ، عید گاہ روڈ،افشار آباد روڈ،علی چوک ٹیکنیکل کالج روڈ، النگ دولت گیٹ سر کلر روڈ، زکریا مارکیٹ چوک دولت گیٹ اجلاس میں خطاب کے دوران کیا ۔
ملتان سے مزید