• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہریلا دودھ پینے سے بچوں سمیت 7افراد بے ہوش،ہسپتال منتقل

ملتان(سٹاف رپورٹر) زہریلا دودھ پینے سے بچوں سمیت 7افراد بے ہوش ہوگئے ،نشتر ہسپتال منتقل اطلاع پر پولیس نے دودھ فروش کر گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ، تھانہ قطب پور کے علاقے لطیف آباد کا رہائشی محمد سلیم کے گھر دودھ فروش وزیر دودھ دیکر گیا سلیم کی بیوی علیم بی بی نے چائے بنائی تو چائے پیتے ہی سلیم اس کی اہلیہ اور بچے علیشبہ ،گلشن ،عظیم، زہرہ اور سونیا بی بی بے ہوش ہوگئے جن کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال داخل کرایا اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور دودھ فروش وزیر نامی شخص کو گرفتار کرلیا اور تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ۔
ملتان سے مزید