• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات نہ مانے گئے تو 26جنوری کو پنجاب اسمبلی کے باہر دما دم مست قلندر ہو گا، پاکستان کسان اتحاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کے کہنے پر احتجاج کو 26 جنوری تک مؤخر کیا ہے، مطالبات نہ مانے گئے تو 26جنوری کو پنجاب اسمبلی کے باہر دما دم مست قلندر ہو گا، سلمی بٹ کو فوری طور پر ہٹایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم زراعت کی بہتری چاہتے ہیں، تاہم مجبوراً احتجاج کرتے ہیں، زرعی ایمرجنسی لگائی جائے اور پرائس کنٹرول کی وزارت محترمہ سلمیٰ بٹ کے پاس ہے، انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ فصلوں کی امدادی قیمت مقرر کرنے کے لیے آزاد پرائس کمیشن تشکیل دیا جائے، ہم حکومت سے مذاکرات کے لیے حاضر ہو رہے ہیں حکومت کو اپنا چارٹر اف ڈیمانڈ پیش کریں گے حکومت سے کہتا ہوں کہ کاشتکار کو بچائے زراعت کو بچائیں ۔
ملتان سے مزید