• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت علیؓ کا یوم ولادت، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، 29اجتماعات

ملتان(سٹاف رپورٹر) 13 رجب المرجب ولادتِ باسعادت حضرت علیؓ کے موقع پر ملتان بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرتے ہوئے ملتان پولیس کی جانب سے جامع سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا، سکیورٹی پلان کے مطابق ملتان میں مجموعی طور پر 29 اجتماعات منعقد ہوں گے جن کی حفاظت کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، اجتماعات کی سکیورٹی کے لیے 03 ایس پیز، 06 ڈی ایس پیز، 14 ایس ایچ اوز، 45 یو ایس، 195 کانسٹیبلز اور 17 لیڈی کانسٹیبلز تعینات ہوں گی، ولادتِ علیؓ کے موقع پر 11 جلوس بھی مختلف علاقوں سے برآمد ہوں گے جن میں 02 جلوس A کیٹگری جب کہ 09 جلوس B کیٹگری میں شامل ہیں، جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 03 ایس پی، 07 ڈی ایس پیز، 27 ایس ایچ اوز، 125 یو ایس، 638 کانسٹیبلز اور 41 لیڈی کانسٹیبلز تعینات کی جائیں گی، جلوسوں و اجتماعات پر ملتان پولیس کی مجموعی 1100 سے زائد نفری تعینات ہو گی۔ تمام جلوسوں اور اجتماعات کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی، واک تھرو گیٹس، مشکوک افراد کی چیکنگ اور اسنیپ چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ پولیس موبائلز، ریزرو فورس، کوئیک رسپانس یونٹس اور کنٹرول روم کے ذریعے سکیورٹی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی ٹریفک پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کا بہاؤ برقرار رکھا جا سکے۔
ملتان سے مزید