• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارڈ شپ کے تحت تبادلوں کیلئے درخواستوں کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہارڈشپ کے تحت تبادلوں کے لیے درخواستوں کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی، سکول اساتذہ کی طرف سے مختلف ٹیکنکل مشکلات کے باعث ہارڈشپ کے تحت تبادلوں کی درخواستیں جمع نہ ہو سکیں جس کی وجہ سے اس کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، اب درخواستیں 10 جنوری تک جمع کرائی جا سکتی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کی طرف سے یہ تجاویز آئیں تھیں کہ بہت سے اساتذہ تبادلے کی درخواستیں جمع نہیں کرا سکے جس پر ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ نے ان درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی کمیٹیوں کی سفارشات کی تاریخ میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی۔
ملتان سے مزید