’کورولوس عثمان‘ کے اہم کردار گوکتوگ الپ کی موت پر مداح غمزدہ

January 21, 2022

’کورولوس عثمان‘ کے اہم کردار گوکتوگ الپ کی موت پر مداح غمزدہ

دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ کے مرکزی کردار عثمان غازی کے کمانڈر گوکتوگ الپ کی موت نے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔

’کورولوس عثمان‘ کی نئی قسط میں دکھایا گیا ہے کہ قید میں عثمان بے کے سامنے اُن کے کمانڈرگوکتوگ الپ کو چھرا گھونپ کرمار دیا گیا ہے۔

گوکتوگ الپ کا کردار تُرک اداکار براک چیلیک نے ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ رپورٹس میں گوکتوگ الپ کی موت کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ سیریز ’کورولوس عثمان‘ کو چھوڑ کر کسی اور پروجیکٹ پر کام کرنا چاہتے تھے۔

سیریز میں اُن کے کردار کو ان کی اپنی درخواست پر مارا گیا کیونکہ وہ اب مزید اس کردار کو ادا کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔