ایشوریا رائے ’مس ورلڈ‘ بننے سے پہلے کیسی نظر آتی تھیں؟

January 21, 2022

بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن 1994ء میں ’مس ورلڈ‘ کا ٹائٹل جیتنے سے قبل کیسی دکھائی دیتی تھی؟

ایشوریارائے بچن کے مداحوں میں سے ایک نے اُن کی1994ءمیں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے سے پہلے کی ایک تصویر شیئر کرکےلوگوں کو حیران کردیا۔

مس ورلڈ کا 1994 میں ٹائٹل جیتنے سے لے کر کامیاب فلمی کیریئر تک ایشوریا رائے نے زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا۔

اُن کے ایک مداح نے اُن کی زندگی کے ایک خوبصورت لمحے کو شیئر کیا اور کیپشن لکھا ’مس ورلڈ بننے سے پہلے‘۔

تصویر ایشوریارائے کی نوجوانی کے دنوں کی ہے، جس میں وہ کیمرے سے دور دیکھ کر مسکراتی نظر آرہی ہیں، اس تصویر کو 5 ہزار کے قریب لوگوں کی پسندیدگی کی سند عطا کی ہے۔

ایشوریا رائے نے 1994 ء میں 21 سال کی عمر میں مس ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کیا اور 3 سال بعد 1997ء میں تامل فلم سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، انہوں نے اسی برس بوبی دیول کے ساتھ فلم اور پیار ہوگیا کی۔

اپنے فلمی کیرئیر کے دوران ایشوریا رائے نے کئی فلم فیئر ایوارڈ اور 2009 میں پدم شری ایوارڈ حاصل کیا۔

سابق مس ورلڈ نے اپریل 2007ء میں ابھیشیک بچن سے شادی کی اور 16 نومبر 2011ء کو دونوں کے یہاں بیٹی آرادھیا کی پیدائش ہوئی۔

ایشوریا رائے نے 2016ء میں فلم فیئر ایوارڈ جیتنے کے موقع پر پریوں سے زندگی گزارنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’ کاش آج ابھیشیک یہاں ہوتے، میں نے ویسی زندگی نہیں گزاری جیسا تاثر ہے بلکہ میں صرف ایک عام سی لڑکی اور اپنے والدین کی بیٹی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھیشیک اپنے والدین کا بیٹا ہے اور ہم دونوں نے شادی کی، یہ اتفاق ہے کہ ہم دونوں ہی سنیما کےلیے کام کرتے ہیں۔

اپنے متعلق سابقہ مس ورلڈ کا کہنا تھاکہ میں کئی طرح کے کام کرن والی عورت ہوں، میں نے کئی طرح کے کردار ادا کیے، میں نے اپنا دل اور جان سب کچھ اپنے کام کو دے دیا۔

ایشوریا رائے نے یہ بھی کہا کہ پیشہ وارانہ زندگی میں نے وہی کچھ کیا جس پر مجھے یقین تھا، پری ہونا ایک تاثر ہے لیکن یہ ساری خوبصورتی میں نے خود لکھی ہے۔