پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے، آرمی چیف

January 21, 2022


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال، ضم شدہ قبائلی اضلاع اور بارڈر پر باڑ کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے پر عزم ہے۔

کور ہیڈکورٹرز آمد پر آرمی چیف کا کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کو موجودہ سیکورٹی کی صورتحال، ضم شدہ قبائلی اضلاع اور بارڈر پر باڑ کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے پر عزم ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں امن مکمل طور پر بحال ہو گا۔

آرمی چیف نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے حوالے سے سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔