سونا فی تولہ 50 روپے سستا

January 22, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں50روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3ڈالر فی اونس کی کمی سے 1837ڈالر سے کم ہو کر 1834 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 50روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 25ہزار 850روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 43 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 7ہزار 896روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1450روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔