عاصم اظہر کی فیورٹ انسان کون؟

January 23, 2022

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں کو اپنے پسندیدہ انسان سے ملوا دیا۔

گزشتہ روز عاصم اظہر کی بہترین دوست اور نوجوان اداکارہ میرب علی نے اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔

میرب علی کی سالگرہ کے موقع پر عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

عاصم اظہر نے میرب علی کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں دونوں نے ’ہیری پوٹر‘ جیسے لباس پہنے ہوئے ہیں۔

گلوکار نے لکھا کہ ’میری فیورٹ انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’بالآخر آپ کی ہیری پوٹر کی جادوئی دُنیا والی خواہش پوری ہوگئی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی کی خبریں وائرل ہو رہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں کہا جارہا تھا کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے ایک نجی تقریب کے دوران خاموشی سے منگنی کر لی ہے۔

ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی تقریب میں اُن کے اہلِ خانہ اور چند عزیزوں نے شرکت کی۔