کراچی: تیز ہواؤں کا سلسلہ تھم گیا

January 23, 2022


ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں2 روز سے چلنے والی گرد آلود تیز ہواؤں کا سلسلہ تھم گیا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ شہرِ قائد میں سردی کی موجودہ لہر 27 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت آج 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں شہر میں درجۂ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز چلنے والی تیز گرد آلود ہواؤں کے باعث کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔