لاہور: پولیس اہلکار کے گھر چوری

January 23, 2022

فائل فوٹو

لاہور کے علاقے باٹاپور میں 3 ڈاکو پولیس اہلکار کے گھر سے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ڈولفن فورس کے اہلکار کے گھر واردات کی، انہوں نے اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور کمرے میں بند کر دیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکو نقدی، طلائی زیورات، 2 موبائل اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔