• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت براستہ پاکستان 50 ہزار میٹرک ٹن امدادی گندم افغانستان بھیجے گا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت پاکستان کے راستے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی امداد افغانستان بھیجے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے 2 ماہ کی بات چیت کے بعد افغانستان کو زمینی راستے سے بھارتی امداد بھیجنے پر اتفاق ہوگیا۔

پچاس ہزار میٹرک ٹن بھارتی گندم اٹاری واہگہ بارڈر سے پاکستان بھیجی جائے گی، جہاں سے گندم اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی امداد کے ساتھ طورخم بارڈر سے افغانستان پہنچائی جائے گی۔

گندم کی پہلی شپمنٹ کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید