سعودی عرب میں ہر گھنٹے سات طلاقوں کے کیسز رپورٹ

January 24, 2022

فائل فوٹو

سعودی عرب میں طلاق کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ سامنے آیا ہے، سعودی عرب میں ہر گھنٹے طلاق کے سات واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق 2022 میں، طلاق کے کیسز میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ملک میں ہر گھنٹے 7 طلاقیں ہو رہی ہیں۔

اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2020 کے آخری چند مہینوں میں 57 ہزار 500 سے زیادہ طلاق کے کیسز ریکارڈ کیے گئے، جو 2019 کے مقابلے میں 12 اعشاریہ 7 فیصد زیادہ ہیں۔

جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق 2011 میں طلاق کے تقریباً 34 ہزار کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے ۔

گزشتہ دس برسوں کے دوران طلاق کے کیسز میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔