سالگرہ پر پہنی کیٹ مڈلٹن کی ان بالیوں کی قیمت کیا ہے؟

January 24, 2022

کیٹ مڈلٹن کی سالگرہ کے پورٹریٹس کیلئے پہنی بالیوں کی قیمت سامنے آگئی

ڈچز آف کیمبرج، شہزادی کیتھرین مڈلٹن 40 ویں سالگرہ کے پورٹریٹس میں جو بالیاں پہنے نظر آرہی ہیں، ان کی قیمت سامنے آگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیورات کے ماہرین کے مطابق کیٹ مڈلٹن اپنی سالگرہ کے پورٹریٹس میں جو ہیرے کی بالیاں پہنے نظر آرہی ہیں اُن کی قیمت 2.5 ملین پاؤنڈ بتائی جاتی ہے۔

زیورات کے ماہرین کے مطابق، یہ بالیاں ڈیانا کے ذاتی کلیکشن سے منتخب کی گئی ہیں‘۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ’ وہ غالباً اس وقت گارارڈز دی کراؤن جیولر سے خریدی گئی تھیں اور یہ ہیرے اور قدرتی موتیوں کی بجائے ہیرے اور ثقافتی موتیوں پر مشتمل ہیں جیسا کہ آپ شاہی جیولری کلیکشن سے توقع کی جاسکتی ہے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ ’ہیرے اورثقافتی موتیوں پر مشتمل بالیوں کی ایک جوڑی کی قیمت عام طور پر 20 سے 25 ہزار پاؤنڈز ہوگی۔

تاہم، ڈیانا اور پھرکیٹ مڈلٹن کی کلیکشن میں شامل ہونے کہ بعد اُنہیں یقین ہے کہ ان بالیوں کی قیمت اس اعداد و شمار سے 10 گنا زیادہ ہوگی۔

ماہرین نے اپنی رائے کا نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہا کہ’ اِن بالیوں کی قیمت 2.5 ملین پاؤنڈ تک ہوگی کیونکہ زیورات کیٹ مڈلٹن کی مہنگی ترین جیولری کی کلیکشن میں سے ہیں‘۔