کورونا کاروباری قرضہ فراڈ: ناکامی پر برطانوی وزیر مستعفی

January 24, 2022

کورونا وائرس کے دوران کاروباری قرضوں کے فراڈ سے نمٹنے میں ناکامی پر ہوئے احتجاج پر برطانوی وزیر نے استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق لارڈ گینوٹریژری نے وزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔

انہوں نے وزارت سے فارغ ہونے کے بعد کہا کہ میرا استعفیٰ وزیراعظم بورس جانسن پر حملہ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹکے مطابق حکومت نے کورونا وبا کے دوران 47 ارب پاؤنڈ کی رقم چھوٹے بزنسز کو دی تھی۔

میڈیا رپورٹ میں نیشنل آڈٹ آفس کے حوالے سے بتایا گیا کہ تقریباً 5 ارب پاؤنڈ کی رقم دھوکے سے کلیم کی گئی ہے۔