ڈریپ میں سال بعد مستقل CEO کی تعیناتی کا امکان

January 25, 2022

ڈریپ میں سال بعد مستقل CEO کی تعیناتی کا امکان

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) میں ایک سال بعد مستقل سی ای او کی تعیناتی کا امکان ہے، سی ای او ڈریپ کےلیے سمری آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سمری میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ کیلئے تین نام تجویز کیے گئے ہیں جن میں سے قائم مقام سی ای او عاصم رؤف کا نام سمری میں سرفہرست ہے جبکہ ڈاکٹر ذکاء الرحمٰن اور ڈاکٹر نور محمد شاہ کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او ڈریپ کیلئے ماہانہ تنخواہ 12 لاکھ روپے تجویز کی گئی ہے۔

کابینہ نے مسلسل 3 بار عاصم رؤف کو 3 ماہ کیلئے سی ای او ڈریپ تعینات کیا، عاصم رؤف کو 17 مارچ 2021ء سے 3 ماہ کیلئے پہلی بار سی ای او ڈریپ تعینات کیا گیا، اس کے بعد 17 جون 2021ء سے دوسری بار 3 ماہ کیلئے وہ تعینات ہوئے اور پھر تیسری بار کابینہ نے انہیں ستمبر 2021 ء میں 3 ماہ کیلئے سی ای او ڈریپ تعیناتی کیا۔

واضح رہے کہ سی ای او ڈریپ کا عہدہ شیخ اختر حسین کی برطرفی پر17 مارچ 2021 ء کو خالی ہوگیا تھا۔