میکسیکو میں دو ہفتوں کے دوران 3 صحافی قتل

January 25, 2022

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں دو ہفتوں کے دوران 3 صحافی قتل کردیے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دو روز قبل خاتون صحافی کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔

امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ کرپشن اور سیاست پر رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی پر ماضی میں بھی حملے ہوئے تھے۔

ادھر کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے میکسیکو کے حکام سے اپیل کی کہ وہ صحافیوں پر حملے کی شفاف تحقیقات کروائے۔