استنبول ایئرپورٹ اور شہر کی تمام شاہراہوں کو کھول دیا گیا، ترک وزیر مواصلات

January 25, 2022

ترکی کے وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ استنبول ایئر پورٹ ہر قسم کی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استنبول کی تمام شاہراہوں کو بھی عام ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔

وزیر مواصلات عادل قارا اسماعیل اولو کے مطابق مرمرائے ریلوے سسٹم تمام مسافروں کو فری سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے شہر جانے والی بس سروس کو 24 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا۔