سونا فی تولہ 300 روپے مہنگا

January 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ کا اضافہ ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1838ڈالر فی اونس پر بر قرار رہی لیکن اس کے برعکس روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں 300 روپے فی تولہ کے اضافے سے سونے کی قیمت ایک لاکھ 26ہزار 650روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 257 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 8ہزار 582 روپے ہو گئی ہے۔