انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے تک مہنگا اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سستا

January 26, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر 25پیسے تک مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے سستا ہو گیا ، منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25 پیسے کے اضافے سے 176.40 روپے سے بڑھ کر 176.65 روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کے اضافے سے 176.60 روپے سے بڑھ کر 176.80 روپے ہو گئی ہے ۔