27 سماج دشمن پکڑے گئے

January 26, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران 27 افراد کو گرفتار کر لیا ۔14ملزمان سے 1100 سے زائد پتنگیں اور19ڈوریں برآمد کر لی گئیں۔مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ،غیر قانونی گیس سلنڈرز ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول کی فروخت کرنے والے 3 افراد گرفتار کرنے سمیت تین افراد سے تین پستول بھی برآمد کرلئے گئے۔ پانچ افراد سے منشیات برآمد ہوئیں۔