مہاتیر محمد کی طبیعت میں بہتری آگئی، بیٹی مرینا

January 26, 2022

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت میں بہتری آگئی۔

مہاتیر محمد کی بیٹی مرینا مہاتیر کا کہنا ہے کہ طبیعت بہتر ہونے پر مہاتیر محمد کو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

مہاتیر محمد کو گذشتہ ہفتے اسپتال کے امراضِ قلب کے یونٹ میں داخل کیا گیا تھا، 8 جنوری کو مہاتیر محمد نے الیکٹو میڈیکل پروسیجر کروایا تھا۔

خیال رہے کہ 96 سالہ مہاتیر محمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔