سونا فی تولہ 500؍ روپے مہنگا

January 27, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1838 ڈالر سے بڑھ کر 1845 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 500 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 27ہزار 160 روپے فی تولہ اور10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 9ہزار 11 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1470 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔