انٹر بینک میں ڈالر 30؍ پیسے تک مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا

January 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ،اوپن مارکیٹ میں کمی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کوانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25 پیسے کے اضافے سے 176.75 روپے سے بڑھ کر 177.00 روپے اور قیمت فروخت 30پیسے کے اضافے سے 176.80 روپے سے بڑھ کر 177.10 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 178.80 روپے سے کم ہو کر 178.70 روپے اور قیمت فروخت 179.30 روپے سے کم ہو کر 179.20 روپے ہو گئی ہے،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 199.50 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 50پیسے کے اضافے سے 201.00 روپے سے بڑھ کر 201.50 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 238.00 روپے سے بڑھ کر 238.50 روپے ہو گئی تاہم قیمت فروخت 241.00 روپے پر مستحکم رہی۔