فیس بک کا تیز ترین سپر کمپیوٹر

January 27, 2022

فیس بک کی بانی کمپنی میٹا نے اعلان کیا کہ وہ اپنی ڈیٹا پروسیسنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے دنیا کے سب سے طاقت ور سپر کمپیوٹرز میں سے ایک کو لانچ کر رہی ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے کہا کہ کئی مشینوں پر مشتمل سپر کمپیوٹر اپنی موجودہ صلاحیت سے 20 گنا زیادہ تیزی سے تصاویر اور ویڈیوز کو پروسیس کر سکے گا۔

کمپنی کے دو مصنوعی ذہانت کے محققین نے اپنے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ہزاروں پروسیسرز سے بنائے گئے ،اس سپر کمپیوٹر کو ٹیکسٹ، امیجز اور ویڈیو کا ایک ساتھ تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔

کمپنی کے محققین ایک ایسا مصنوعی ذہانت کا سسٹم بنانا چاہتے ہیں جو دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ کئی مختلف زبانوں میں بولنے والے لوگوں کو ایک دوسرے کو حقیقی وقت میں سمجھنے کی اجازت دے سکے۔