مادھوری کی پہلی ویب سیریز 'دی فیم گیم' کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

January 27, 2022

مادھوری ڈکشٹ، فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔

مادھوری نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ویب سیریز’دی فیم گیم‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اجنبی سی ہے اس کی دنیا اوراَن کہی سی ہے اس کی کہانی‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اب وہ دنیا کے سامنے اپنی کہانی کے ساتھ آ رہی ہے‘۔

اداکارہ نےبتایا کہ اُن کی یہ نئی ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر25 فروری کو ریلیز ہوگی۔

کرشمہ کوہلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں مادھوری کے علاوہ سنجے کپور، مانوکول، لکشویر سرن، سوہاسنی مولے، مسکان جعفری جیسے اداکار بھی نظر آئیں گے۔